امریکی فوج نے خلیج عمان میں بھارتی ٹینکر کےخلاف کارروائی کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق خلیج عمان میں بھارتی ٹینکر کو ناکہ بندی اور احکامات کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی ٹینکر کو امریکی جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بھارت کے کیمیکل ٹینکر کو نشانہ بنایا اور اس جہاز پر عملے کے 21افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 3لاپتا ہیں۔
امریکی آئل ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے واپس جانے پر مجبور کر دیا، ایران کا دعویٰ
خلیج عمان
خلیج عمان میں امریکی فورسز نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ٹینکر نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہ جانے کی کوشش کی تو ایم ٹی حسنہ کو متعدد وارننگز جاری کی گئیں لیکن عملے نے احکامات ماننے سے انکار کیا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے ایف اے 18سپر ہارنیٹ طیارے کی فائرنگ سے ٹینکر کا رخ موڑ دیا گیا
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے طیارہ روانہ کر کے کارروائی انجام دی گئی۔ ٹینکر نے رخ موڑ لیا اور اب ایران کی جانب نہیں جارہا۔



