spot_img

ذات صلة

جمع

سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات

خیرپور : سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے...

پرائمری اسکول میں 5 گائیوں کا داخلہ، لوگوں کو خوشگوار حیرت

پیرس : فرانس کے ایک اسکول میں پانچ عدد...

ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس پر ایران کا ردعمل

تہران : ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے سلامتی...

بھارت : مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کا خوفناک منصوبہ

نئی دہلی : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی...

امریکی صدر کا ایران میں مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کو اسلحہ...

امریکی صدر کا ایران میں مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مظاہرین کو کچھ ہتھیار بھیجے لیکن وہ ان تک نہیں پہنچ سکے، جن کو ہتھیار دینے کے لیے دیے انہوں نے اپنے پاس رکھ لیا۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے کہا کہ کتنی خوبصورت بندوقیں ہیں، میں ان لوگوں سے بہت ناراض ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کل 12 بجے سے پہلے ایران کے تمام پلانٹس تباہ کردیں گے، ایران کا انفرا اسٹرکچر توڑ دیں گے تو انہیں 100 سال لگیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں نیٹو سے بہت مایوس ہوں، نیٹو کاغذی شیر نکلا ہمیں ویسے بھی ان کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ پڑھیں: آپ نے ایرانیوں کو گالی دی؟ جی! مجھے کوئی شرمندگی نہیں، ٹرمپ کا جواب

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ایران کے خلاف جارحانہ زبان استعمال کرنے اور گالی دینے کے اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔

وائٹ ہاؤس میں ایران جنگ کی صورتحال اور مذاکرات کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دو پائلٹوں کو ریسکیو کرنے سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے اپنے بیانات کا دفاع بھی کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کل اپنی پوسٹ میں ایرانیوں کو گالی دی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی میں نے بالکل کہا تھا اور جو کہا اس پر کوئی شرمندگی نہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میری پوسٹ پر ناقدین کیا بول رہے ہیں مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

spot_imgspot_img