spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکی اقدامات کمزور سفارت کاری کا باعث بن رہے ہیں، عباس عراقچی

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کمزور سفارت کاری کا باعث بن رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے وانا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت اور موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنی ترک ہم منصب خاقان فیدان کو جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکی اقدامات سفارت کاری کو کمزور کا باعث بن رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی کا آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت کو ٹھہراتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا تباہ کن رویہ سفارتی عمل میں عدم اعتماد بڑھا رہا ہے، امریکی اقدامات سے اس کی سنجیدگی پر شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ تنازع کے خاتمے کے لیے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کا ابھی جائزہ لے رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران امریکی تجویز کا تفصیلی جائزہ جاری رکھے ہوئے ہے اور جائزے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے حتمی مؤقف کا اعلان کرے گا۔

عباس عراقچی چین پہنچ گئے: چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

spot_imgspot_img