spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع

نیویارک (25 اپریل 2026): امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر حسن...

ایل این جی کے اسپاٹ کارگوز کی درآمد میں حکومت کو بڑی کامیابی

اسلام آباد (25 اپریل 2026): حکومت کو ایل این...

فریج کی بدبو سے نجات کا آسان اور کم خرچ طریقہ

گھریلو نگہداشت کے ماہرین نے فریج کی ناگوار بدبو...

امریکہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایرانی کرپٹو کرنسی منجمد کردی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے وابستہ...

کیری کا قہوہ : موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین مشروب

کیری کا قہوہ اس لیے مختلف ہوتا ہے کہ...

امریکہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایرانی کرپٹو کرنسی منجمد کردی

واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے وابستہ 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی کو منجمد کردیا ہے۔

امریکہ نے ایران سے مبینہ طور پر منسلک 344 ملین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی ہے، جسے صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تہران پر دباؤ بڑھانے کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران سے جڑے متعدد کرپٹو والیٹس پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کا مقصد ایران کی فنڈز پیدا کرنے اور منتقلی کی صلاحیت کو منظم طریقے سے ختم کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس رقم کا سراغ لگائیں گے جسے تہران ملک سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایرانی حکومت سے جڑی ہر مالی سپلائی لائن کو نشانہ بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششیں کسی حد تک تعطل کا شکار ہیں اور عالمی معیشت بھی اس تنازع کے اثرات سے متاثر ہو رہی ہے۔

ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے ناکہ بندی سخت کردی، امریکی وزیر جنگ

spot_imgspot_img