spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

امریکا : سان ڈیاگو اسلامک سینٹر میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کیلیفورنیا (19 مئی 2026): امریکی شہر سان ڈیاگو میں اسلامک سینٹر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الجزیرہ اور سی این این کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے ہیں، جبکہ ایک محافظ کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے، پولیس کی جانب سے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

سی این این کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسلامک سینٹر میں حملہ آور کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، فائرنگ سے ممکنہ طور پر کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم فوری طور پر ہلاکتوں یا زخمیوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ فائرنگ میں متعدد لوگ نشانہ بنے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بعد ازاں سان ڈیاگو پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور لوگ محفوظ مقامات پر خطرے سے باہر ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

spot_imgspot_img