spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

’امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں‘

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں ہے۔

فاکس نیوز سنڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کرس رائٹ نے کہا کہ عوامی سطح پر باتیں سامنے آنے کے باوجود ایرانیوں سے مذاکرات جاری ہیں میرے خیال میں یہ مذاکرات درحقیقت اچھی پیشرفت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ تخلیقی مذاکرات کار ہیں جو مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالتے ہیں ٹرمپ غیریقینی صورتحال کو بھی ایک حکمت عملی کے طور پر استعمال کرتے ہیں میرا خیال ہے کہ اس تنازع کا ایک اچھا اختتام ہو گا۔

کرس رائٹ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد بحری جہازرانی کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔

ایران

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلیے اپنا وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے بڑی شرط رکھ دی۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے تاحال اسلام آباد میں مذاکراتی وفد بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک امریکا کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد حالیہ دنوں میں ایک پاکستانی ثالث کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری رہا ہے۔

spot_imgspot_img