وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پی سی بی کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی کی دو نئی ٹیموں کی کامیاب بولی کے بعد وزیراعظم نے مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی اور پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں کھیلوں کی رونقیں دوبارہ سے بحال ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگز میں سرفہرست بن گئی، پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی آکشن کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، نئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پی ایس ایل کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے کھیلوں سے شائقین محظوظ ہوں گے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع ملے گا۔



