spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

افغانستان کے صوبے پکتیکا، ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر دھماکے

افغانستان کے صوبے پکتیکا اور ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر دھماکے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل تباہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں سے دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل ملیا میٹ ہوگئے ہیں، افغان صوبے پکتیکا اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں تباہ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جیٹ طیاروں کی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کا دھماکوں کی آواز کے بعد کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔

تجزیہ نگار محمد مالک نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کا ہاتھ روکا ہوا تھا کہ مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں، افغان رجیم مذاکرات پر نہیں آرہی تھی اس لیے پاکستان نے فیصلہ کیا۔

محمد مالک نے کہا کہ جوانوں کی شہادت کے بعد فیصلہ کیا اسی زبان میں جواب دیں گے، آنے والے دنوں میں مزید ایکشن بھی ہوتے نظر آئیں گے۔

پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیوں سے نہیں ہچکچائے گا، خواجہ آصف

spot_imgspot_img