spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسپین کے فٹبال کوچ تین بچوں سمیت ڈوب کر ہلاک

میڈرڈ : اسپین کے معروف فٹبال کوچ اور ان کے تین کمسن بچے ایک دلخراش حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثہ کشتی الٹنے کے باعث پیش آیا، ہسپانوی فٹ بال کلب نے افسوسناک خبر کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے فٹبال کلب ویلنشیا سی ایف کے مطابق ویمنز بی ٹیم کے کوچ فرنانڈو مارٹن اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی میں سوار تھے، جب کشتی خراب موسم کے باعث دس فٹ بلند لہروں کی زد میں آکر الٹ گئی۔

 Football manager

حادثے کے نتیجے میں فٹبال کوچ فرنانڈو مارٹن اور ان کے تین بچے، جن کی عمریں 9، 10 اور 12 سال تھیں ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیے گئے تھے،بعد ازاں ویلنشیا سی ایف نے تصدیق کی کہ چاروں جانبر نہ ہوسکےتاہم اس ہولناک حادثے میں کوچ کی اہلیہ اور 7 سالہ بیٹی کو زندہ بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے عملے کے چار ارکان اور ایک ٹور گائیڈ سمیت مجموعی طور پر7 افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔بچ جانے والوں میں فٹبال کوچ کی اہلیہ اینڈریا اور ان کی سات سالہ بیٹی مار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں سمندری حادثات اکثر اوقات پیش آتے رہتے ہیں، جن کی بڑی وجوہات ناقص حفاظتی انتظامات اور خراب موسم بتائی جاتی ہیں۔

بچے کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے 3 افراد بھی جان سے گئے

spot_imgspot_img