spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسمتھ نے اپنے اور آرچر کے درمیان پچ پر تلخی کو “اچھی بات” قرار دیدیا

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد اپنے اور جوفرا آرچر کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کو “اچھی بات” قرار دیدیا۔

ایشز سیریز کے گابا ٹیسٹ میں وننگ شاٹ کپتان اسٹیو اسمتھ نے کھیلا تھا جس کے بعد وہ جذباتی انداز میں ساتھ کھلاڑی سے بغلگیر ہوگئے، اس میچ میں ان کے اور جوفرا آرچر کے درمیان پچ پر شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جسے شائقین اور ماہرین سب نے ہی محسوس کیا۔

آرچر کی تیز بولنگ کے دوران ایک موقع پر اسمتھ ریمپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی پر کامیاب نہ ہوسکے، ایسے میں انگلش بولر نے ان کے پاس جاکر کچھ تلخ بات کہی۔

آسٹریلوی کپتان نے جوابی وار کرتے ہوئے جوفرا آرچر کو کہا کہ “تم اس وقت تیز گیند بازی کرتے ہو جب کچھ نہیں ہوتا، چیمپئن۔” اس بات کو سن کر آرچر نے ایک اور شارٹ گیند پھینکی جسے اسمتھ نے سلپس پر چوکے کےلیے باؤنڈری کی طرف بھیج دیا۔

اس کے بعد جوفرا آچرر اور اسٹیو اسمتھ ایک بار پھر آمنے سامنے آئے، تاہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے اپنے گیند باز کی پیٹھ پر تھپکی دیے کر انھیں دور کردیا۔

اس کے بعد آرچر نے اگلی گیند 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی لیکن اسٹیو اسمتھ اس کےلیے پوری طرح تیار تھے اور انھوں نے اس گیند پر زبردست چھکا لگا دیا۔

گابا ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد میچ میں ہونے والی اس دلچسپ جھڑپ پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ یہ سب چیزیں بس میدان میں رہتی ہیں، یہ ایک اچھا مذاق تھا۔

انھوں نے کہا کہ وہ ایک اچھا حریف ہے اور وہ آپ پر سختی سے آتا ہے اس لیے یہ ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آیا، آرچر واضح طور پر کافی تیز بولنگ کررہا تھا اور میرے پیچھے کی باؤنڈری چھوٹی تھی۔

اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران آرچر کے ساتھ اپنی بات چیت کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ ایسی کوئی خاص بات نہیں اس لیے ہم اسے یہیں پر چھوڑ دیں گے۔

ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا

spot_imgspot_img