spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسرائیل کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے متعلق اہم اعلان

(28 مئی 2026): اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ساتھ تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے اعلان کیا کہ اسرائیل انتونیو گوٹیرش کے ساتھ اپنے تمام رابطے منقطع کر رہا ہے، تنازعات کے شکار علاقوں میں جنسی تشدد کے الزامات کے تحت ملک کو بلیک لسٹ میں شامل کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ہمارا اس سیکریٹری جنرل کے ساتھ باب اب بند ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست اسرائیل کو ’’بلیک لسٹ‘‘ کر دیا

ڈینی ڈینن نے انتونیو گوٹیرش کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بلیک لسٹ کرنے اور ہم پر جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگانے کا فیصلہ ایک انتہائی شرمناک اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری جنرل اور ان کی ٹیم اسرائیل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلا رہی ہے، جب تک انتونیو گوٹیرش اس ادارے کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے، اسرائیل کا سیکریٹری جنرل کے دفتر کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہے گا۔

دوسری جانب، انتونیو گوٹیرش کے ترجمان نے کہا کہ وہ ڈینی ڈینن کے اس بیان سے باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

spot_imgspot_img