spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسرائیل کا ایران کی 2 اہم ایٹمی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

(27 مارچ 2026): اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے آج ایران میں دو ایٹمی تنصیاب کو نشانہ بنایا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فضائیہ نے وسطی ایران کے شہر یزد میں واقع ایک یورینیم پلانٹ کو نشانہ بنایا، یہ اپنی نوعیت کی واحد تنصیب ہے جہاں یورینیم کی افزودگی کیلیے خام مال تیار کیا جاتا ہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اس مقام کو نشانہ بنانے سے ایرانی حکومت ان خام مال سے محروم ہو جائے گی جو ان عمل کیلیے ضروری ہیں اور اس سے ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو مزید نقصان پہنچے گا۔

اس حملے سے قبل آج اسرائیلی فوج نے اراک کے غیر فعال ری ایکٹر کو بھی نشانہ بنایا تھا جو جون کی جنگ میں ایران پر کی جانے والی بمباری کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے اسے دوبارہ تعمیر کرنے کی بار بار کوششیں کی گئیں۔

اقوام متحدہ کے ایٹمی نگران ادارے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے مطابق ایران کا اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر گزشتہ سال تک زیر تعمیر تھا۔

spot_imgspot_img