spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسرائیل نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی

تل ابیب : اسرائیل ڈیفنس فورس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نشانہ بنائے جانے والے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو ریلیز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (IDF) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خفیہ زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی (3D) اینیمیشن ویڈیو جاری کر دی ہے، جسے گزشتہ دنوں ایک بڑے فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت ہوئی تھی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران میں موجود اس انتہائی محفوظ زیرِ زمین بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے 50 لڑاکا طیاروں نے بیک وقت حملہ کیا۔

جاری کی گئی تھری ڈی اینیمیشن میں بنکر کی اندرونی پیچیدہ ساخت، اس کی گہرائی اور دفاعی حصوں کی وضاحت کی گئی ہے تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ اسرائیلی میزائلوں نے اس قدر محفوظ ہدف کو کیسے نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 فروری کو تہران میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ایران کے وزیرِ دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے تھے۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ جس وقت یہ بمباری کی گئی، سپریم لیڈر اسی بنکر میں موجود تھے۔

spot_imgspot_img