spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی برقرار رکھنے میں ناکام رہی تو اسرائیل غزہ میں دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے۔

امریکی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حماس جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکام رہی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔

اسرائیل چاہے تو حماس کو دوبارہ سخت جواب دے سکتا ہے، فیصلہ حماس کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد پر منحصر ہے۔ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حماس کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ بہت جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، ہتھیاروں کا معاملہ محدود وقت میں حل ہوجانا چاہیے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے خود امریکی نمائندوں کو بتایا تھا کہ وہ امن معاہدے کے نفاذ کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہیں لیکن اگر حماس نے ایسا نہ کیا تو ہم انہیں طاقت کے ذریعے خود ہتھیاروں سے محروم کردیں گے۔

مزید پڑھیں : حماس فوری طور پر ہتھیار ڈال دے، امریکا

امریکی صدر نے اس سے قبل بھی ایک بیان میں حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔

spot_imgspot_img