spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خون کی ہولی، مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے غزہ میں مزید 52 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے کرکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 96 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ سے 6 اسرائیلی کی ہلاکت کے بعد صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں ظلم کی انتہاء کردی ہے۔

قابض فوج نے جنین کیمپ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں چودہ سالہ 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب غزہ سٹی میں بھی اسرائیل نے زمینی فوج کو اُتار دیا، فلسطینیوں کو غزہ سٹی بھی خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں 50 اونچی عمارتیں گرانا محض کارروائی کا آغاز ہے، اصل آپریشن اب شروع کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ سٹی کی بلند عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو آئندہ زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ ممکنہ خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

spot_imgspot_img