spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسرائیلی حملے دنیا میں خام تیل کی قیمتوں پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں؟

نیویارک (13 ستمبر 2025): اسرائیلی حملے دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے لگے ہیں، ایران پر حملوں کے بعد اب قطر پر حملے کے بعد بھی ایک بار پھر عالمی منڈی میں کروڈ آئل مہنگا ہو گیا۔

روئٹرز کے مطابق منگل کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ ہوا، جب اسرائیل نے اعلان کیا کہ اس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت پر حملہ کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد تیل کی قیمتیں وقتی طور پر تقریباً 2٪ بڑھ گئیں۔

قطر پر اسرائیلی حملے نے خطے کے استحکام کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں کو بھی ہلا ڈالا تھا، ڈیلوٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فی صد اضافہ کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 62 ڈالر 63 سینٹ پر پہنچی، برینٹ خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد فی بیرل 66 ڈالر 39 سینٹ ہو گئی۔

سعودی عرب کا نیتن یاہو کے قطر مخالف بیانات پر سخت رد عمل

تاہم دوسری طرف تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ حملے سے فوری طور پر تیل کی فراہمی میں کوئی خلل نہیں آیا، اور نہ ہی خطے میں مزید کشیدگی کے آثار نمایاں ہوئے، اس لیے مارکیٹ میں زیادہ ردعمل نہیں آیا۔

روئٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں پر دباؤ کی دیگر وجوہ بھی تھیں، جن میں اوپیک پلس کی جانب سے کم پیداوار بڑھانا، چین کی جانب سے تیل کے ذخائر میں اضافہ، روس پر ممکنہ نئی پابندیوں کا خدشہ اور امریکی تیل ذخائر میں اضافہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، حملے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روئٹرز کا کہنا تھا کہ لندن برینٹ خام تیل 2.49 ڈالر اضافے کے ساتھ 78.93 پر پہنچا، ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں بھی 2.56 اضافہ ہوا، جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی ٹریڈنگ 3 فی صد اضافے کے ساتھ کھلی تھی۔

spot_imgspot_img