spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں ’فتح‘ کا دعویٰ

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں ’فتح‘ کا دعویٰ کر دیا۔

چیف آف اسٹاف ایال زامیر کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نے گزشتہ دو سالوں میں حماس پر جو دباؤ ڈالا ہے اس کے نتیجے میں فلسطینی گروپ پر “فتح” ہوئی ہے۔

زامیر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جنگ کے باقی اہداف کو حاصل کرنا جاری رکھیں گے اپنے اقدامات میں ہم مشرق وسطیٰ کے چہرے اور آنے والے سالوں کے لیے اپنی سیکیورٹی حکمت عملی کو نئی شکل دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوج اس بات کو یقینی بنائے گی کہ “غزہ کی پٹی اسرائیل کی ریاست کے لیے دوبارہ خطرہ نہیں بنے گی”۔

زامیر کا کہنا تھا کہ ہم نے یرغمالیوں کی حفاظت کو خطرے میں نہ ڈالنے اور اپنی افواج کے جانی نقصان کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے پیچیدہ فیصلے کیے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے اور انکلیو میں قید اسرائیلی اسیران کی پیر کو سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہائی متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیل سے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس نے تیاری مکمل کر لی۔

الجزیرہ کے مطابق حماس ذائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ کے 3 مختلف مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جنہیں پیر کو حوالے کیا جائے گا۔

 

spot_imgspot_img