ممبئی : بھارتی فلموں کے مشہور اداکار ارباز خان نے اپنے بھائی سلمان خان کا ذکر کرنے پر صحافی کو جھاڑ پلادی، ان کا کہنا تھا کہ یہاں صرف میری اور میری فلم کی بات کرو۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کیا اپنے بڑے بھائی کو خود کیلیے خطرہ محسوس کرتے ہیں؟ اس بات کا خدشہ اور اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا ذکر آنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔
نئی بھارتی ڈراؤنی فلم ’کال تری گھوڑی‘ کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ارباز خان اچانک طیش میں آگئے لیکن اپنے غصے پر بہت جلدی قابو پالیا۔
ممبئی میں اپنی نئی فلم “کال تری گھوری” کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکار و پروڈیوسر ارباز خان اس وقت برہم ہو گئے جب ایک رپورٹر نے بار بار ان سے سوالات میں سلمان خان کا نام گھسیٹنا شروع کر دیا۔
View this post on Instagram
تقریب میں موجود صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک لمحے کے لیے سناٹا سا چھا گیا جب ارباز نے نہایت سنجیدہ لہجے میں رپورٹر کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ سوال بغیر اُس (سلمان خان) نام کے بھی آسکتا تھا۔
ارباز کے اس جملے سے صاف ظاہر تھا کہ وہ اپنے کام کو اپنے بڑے بھائی سلمان خان کی شہرت کے سائے سے الگ کرکے دیکھے جانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ ارباز خان ایک طویل وقفے کے بعد اپنی اس فلم “کال تری گھوری” کے ذریعے بطور ہیرو اور پروڈیوسر بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ناظرین ان کے فن کو خود ان کی پہچان کے طور پر دیکھیں، نہ کہ صرف “سلمان خان کے بھائی” کے طور پر۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ارباز کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے ان کے اس رویے کو بالکل درست اور جائز قرار دیا جبکہ کچھ نے کہا کہ ارباز کا یہ موقف ظاہر کرتا ہے کہ وہ اب اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے سنجیدگی سے قدم بڑھا رہے ہیں۔



