spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اداکاری کے لیے رو، رو کر والد کو منایا، خدیجہ سلیم

اداکارہ خدجہ سلیم نے انکشاف کیا کہ والد کو اداکاری کے لیے رو، رو کر منایا ہے۔

پروگرام ’شانِ سحور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ خدیجہ سلیم نے کہا کہ میں نویں کلاس میں تھی تو والدہ کو بتایا تھا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ یہ بات منہ سے نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ بالکل خاموش رہنا کوئی اداکاری نہیں کرنی ورنہ ہماری بے عزتی ہوجائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب والدہ نے بہت ڈانٹا تو لوگوں کو بتایا کہ انٹیریئر ڈیزائنر یا ایونٹ پلانر بن جاؤں گی۔

ایک سوال کے جواب میں خدیجہ سلیم نے کہا کہ میں بائیو پڑھ رہی تھی لیکن کووڈ کے سال میں بہت برا پڑھا، نویں اور دسویں تو کوویڈ میں گزر گئے، گیارہویں اور بارہویں جماعت بھی آن لائن پڑھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے سمجھ لیا تھا کہ پڑھائی میرے لیے نہیں ہے، کلاس میں ٹاپ کرتی تھی لیکن اچانک پتا نہیں کیا ہوا پھر لگا کہ میں پڑھائی اب نہیں کرسکوں گی۔

یہ پڑھیں: نخرے اٹھانے والے شخص سے شادی کروں گی، خدیجہ سلیم

خدیجہ سلیم نے کہا کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا شوق تھا، جب کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا تو بہت روئی، تہجد کی نماز میں دعائیں کرتی تھیں، اللہ سے کہا تھا کہ میں ناکام نہیں ہوسکتی، میرے پیچھے چھوٹا بھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف روتی تھی پھر والد مان گئے اور وہ خود میرے ساتھ آڈیشن کے لیے گئے۔

اداکارہ نے کہا کہ والد مجھے سپورٹ کرتے ہیں اور ڈرامے کے سین دکھا رہے ہوتے ہیں جب وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آج سین کم ہے تو ان سے کہتی ہوں کہ یہ نہ پوچھا کریں مجھے افسوس ہوتا ہے کہ میرے سین کم ہیں۔

spot_imgspot_img