وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی، ہم تمہارے ہمسائے ہیں، تمہاری اوقات جانتے ہیں، نیٹو افواج کے انخلا کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہو گا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ توقع تھی طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقے میں امن پر توجہ مرکوز کریں گے، مگر طالبان نے افغانستان کو ہندوستان کی کالونی بنا دیا
انھوں نے کہا کہ طالبان نے ساری دنیا کے دہشت گردوں کو افغانستان میں اکٹھا کرلیا، طالبان نے دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں کہا کہ طالبان نے اپنےعوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیا، طالبان نے خواتین کو جوحقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لیے، پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعے حالات نارمل رکھنے کی کوششیں کیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور سفارت کاری کی مگر طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے، طالبان نے جارحیت کی تو الحمدللہ ہماری افواج اس وقت فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کا کردارمثبت رہا ہے، 50 لاکھ افغانیوں کی 50 سال سے مہمان نوازی کی، آج بھی ہماری سرزمین پر لاکھوں کی تعداد میں افغان روزی کما رہے ہیں۔
پاکستانی حملے میں افغانستان کا بڑا ایمونیشن ڈپو، 3 افغانی بٹالین، سیکٹر ہیڈکوارٹر مکمل تباہ



