spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اب گالم گلوچ کی لائن فالو کرنیوالوں کیساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا، فیصل واوڈا

اسلام آباد (12 فروری 2026): سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ اب جو گالم گلوچ کی لائن کو فالو کرے گا اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ برف نہیں پگھل رہی دونوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اختلاف سالوں سے ہیں، ہم تو تائید کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی اچھی سیاست کر رہی ہے، اس کیلیے برف پہلے بھی پگھلی ہوئی تھی اور آج بھی پگھلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی وفاق کو دیا جائے تو 3 ماہ میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسمارٹ ہیں وہ دکھائیں گے کچھ اور کریں گے کچھ، وزیر اعلیٰ کی کرسی ایسی ہے کہ کوئی اسے چھوڑنا نہیں چاہتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آئیں گے تو سب کرسیوں سے ہٹا دیے جائیں گے مگر ایسا ہونا نہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے خود 8 فروری کو ہڑتال اور پہیہ جام کی کال دی تھی، عاصمہ جہانگیر کنونشن میں وہ اور سلمان اکرم راجہ بھی پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو فارم 47 والی نہیں بلکہ اے کے 47 والی حکومت کہیں ان کو لائن پر لے آئے، پی ٹی آئی کا ضمانتی کوئی نہیں اور ن لیگ اور پی پی کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، گڈ بوائے بن کر یہ حکومت چلا رہے ہیں گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں۔

spot_imgspot_img