spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ابرار احمد کو جان بوجھ کر نہیں کھلا رہے تھے کیونکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!! ڈاکٹر نعمان نیاز کا انکشاف

کرکٹ ایکسپرٹ ڈاکٹر نعمان نیاز نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم میں جان بوجھ کر ابرار احمد کو نہیں کھلا رہے تھے کیونکہ شاداب کی جگہ بنانی ہے۔

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ سلمان علی آغا کو یہ کہہ کر لے جایا گیا کہ یہ آف اسپن بھی کرے گا بھارت کے دونوں لیفٹ ہینڈر کھیل رہے تھے اس نے وہاں خود کو بچایا۔

اگر وہاں نواز بالنگ کرتا تو اور بات ہوتی لیکن نواز کا بولنگ ایکشن انڈر آبزرویشن ہے وہ علیحدہ بات ہے کہ اب تک وہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر ابرار احمد کے بجائے سفیان کو کھلا رہے تھے کیونکہ انہوں نے ٹیم میں شاداب کی جگہ بنانی ہے۔

اس موقع پر سابق چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا قومی سطح کی ٹیم کو میدان میں پیغامات کی ضرورت ہوتی ہے؟ کیا یہ بچوں کی ٹیم ہے؟ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ میچ کے دوران وہ کپتان کو پرچیاں بھیجے، پورے میچ میں بھارتی کپتان کو گوتم گھمبیر کا کوئی میسج نہیں آیا۔

spot_imgspot_img