spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

آم کے باغ میں داخل ہونے پر زمیندار نے مبینہ طور پر گائے کی ٹانگیں کاٹ دیں

جتوئی (3 مئی 2026): پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زمیندار نے مبینہ طور پر بے زبان گائے کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

پولیس حکام کے مطابق زمیندار نے آم کے باغ میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگیں کاٹیں، ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ آج راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بیٹ سونترہ میں دو ملزمان نے گائے کے فصل میں گھسنے پر مشتعل ہو کر اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو آفیسر نے بتایا کہ زخمی گائے کی مرہم پٹی کی گئی اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ بے زبان جانور پر ظلم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

spot_imgspot_img