spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق ہے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں خونریزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

فلسطین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ان کا ایک بنیادی حق ہے انعام نہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر ہے اس کیلئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واحد حل وہی ہے جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔

یو این سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، فلسطین میں ہونے والی خونریزی کی صورتحال قابل قبول نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے دو ریاستی حل کا حصول خطے میں ڈراؤنے خواب سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی مسلسل تعمیر و توسیع کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کو ہر صورت روکنا ہوگا، یو این سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ الحاق کا خطرہ اور آباد کاروں کے تشدد کی شدت کو روکنا بھی ضروری ہے۔

spot_imgspot_img