spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں اہم بیٹر کو معطل کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کے بیٹر اکھیلیش ریڈی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے الزام میں امریکی کرکٹر اکھلیش ریڈی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ریڈی پر ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے دوران کھیل کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الزامات میں میچز کو متاثر کرنا، کسی دوسرے کھلاڑی کو اسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش کرنا اور موبائل ڈیوائس سے ڈیٹا اور پیغامات کو حذف کرنا شامل ہے جو نامزد اینٹی کرپشن آفیشل (ڈی اے سی او) کی تحقیقات سے متعلق ہوں گے۔

ابوظہبی ٹی 10 اس سے قبل بھی آئی سی سی کی جانچ پڑتال کے تحت آچکا ہے، 2021 کے ایڈیشن میں آٹھ افراد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کھلاڑی ناصر حسین کو بعد میں دو سال کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز مارلن سیموئلز جو پہلے ہی ریٹائر ہو چکے تھے، ان کو بھی مقابلے کے 2019 ایڈیشن کے دوران خلاف ورزیوں پر چھ سال کی پابندی لگائی گئی۔

spot_imgspot_img