spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

آئین سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ہے، آئین سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی کو بھی آئین سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جبر سے منظور کی جائیں گی اور اگر یہی حال رہا تو عوام کا آئین پر کیا اعتماد رہ جائے گا؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے ہم نے34 شقوں سے حکومت کو دستبردار کروایا تھا، جو مواد 26ویں ترمیم سے بچایا اب پھر وہی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ہمیں تاحال 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ نہیں ملا ہے۔

27ویں ترمیم پر پوری اپوزیشن مل کر متفقہ رائے بنائے گی، معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے، ایک وزیر 3 ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے، اسحاق ڈار کل تک تو یہ کہتے تھے کہ ابھی 26ویں ترمیم ہضم نہیں ہوئی اور اب یہ 27ویں ترمیم بھی لارہے ہیں۔

فیصل واوڈا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے، فضل الرحمان

اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آج سینیٹر فیصل واوڈا سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بتایا کہ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ آج ملاقات میں وہ کوئی خاص پیغام لے کر نہیں آئے تھے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آئے گا تو پھر ہم دیکھیں گے۔ ابھی جب تک ترمیم کا مسودہ نہیں آیا تو ہم نکات بات نہیں کرسکتے۔ ہوا میں باتیں نہیں اڑانی چاہئیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ سنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئی پرچہ آؤٹ کیا ہے، اب یہ پتہ نہیں کہ انہوں نے صحیح پرچہ آؤٹ کیا ہے یا نہیں۔

spot_imgspot_img